Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز : فیسوں میں اضافے کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری

محکمہ سکولز نے فیسوں میں اضافے کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کردی۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز پنجاب نے پرائیویٹ سکولوں کی فیس کے حوالے گائیڈ لائن جاری کردی جس کے مطابق پرائیویٹ سکولوں کی فیس میں سالانہ 5 فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جاسکتا، پاس شدہ فیس سٹرکچر کے علاوہ کوئی دوسرے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے، فیس میں تاخیر کیوجہ سے کسی طالب علم کو سکول نہیں نکالا جاسکتا۔
مراسلہ کے مطابق کسی طالب علم سے ایڈوانس فیس اور ایک ماہ سے زیادہ اکٹھی فیس وصول نہیں کی جاسکتی، کسی طالب علم سے سمر کیمپ کی فیس وصول نہیں کی جائے گی ۔
سکول انتظامیہ کسی والدین کو مخصوص جگہ سے کتابیں یونیفارم خریدنے کیلئے پابند نہیں کریگا۔
ہدایات کی خلاف ورزی پر سکول انتظامیہ کیخلاف ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔














