محکمہ سکولز کا ایچ آر سسٹم بیٹھ گیا؛ پنشن کیسز، ریٹائرمنٹ کیسز اور چھٹیوں سمیت سب کچھ تعطل کا شکار

محکمہ سکولز کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے لاگن نہ ہونے کی شکایت کا سامنا ہے کہ گزشتہ چند روز میں سکول انفارمیشن سسٹم کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ لاہور سے شفٹ کر کے پی آئی ایم یو ادارہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، تمام ڈیٹا شفٹنگ ہو چکی ہےش اس کے علاوہ ڈومین نیم بھی بدل دیا گیا ہے یعنی اب سس کی اپلیکشن اور ویب ڈیش بورڈ نئے ہوسٹ اور ڈومین نیم پر کام کر رہے ہیں۔
سکول انفارمیشن سسٹم کو بہت حد تک نئے سیٹ اپ پر چلا لیا گیا ہے اور اب یہ برقی نظام کافی سٹیبل ہے، اگلے مرحلے میں سکو ل ایچ آ ر سسٹم کو دوبارہ سے سس سے منسلک کر دیا جائے گا تاکہ لاگن کے مسائل ختم ہو سکیں اور ایچ آر سے کام لیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق ایچ آر سسٹم کو تا حال پنجاب ٹیکنالوجی بورڈ سے پی ایم آئی یو کی جانب شفٹ نہیں کیا گیا، جیسے ہی سسٹم منتقل ہوگا اور پھر سے ورکنگ ہو گا یہ مسائل حل ہو جائیں گے ۔