Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ کےنجی اکیڈمیز میں ٹیوشن پڑھانے پر مکمل پابندی عائد

طالب علم کا تفصیلی پروفائل تیار کرنے کا حکم، طلبہ کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے موک امتحانات کا انعقادلازمی قرار، اساتذہ کےنجی اکیڈمیز میں ٹیوشن پڑھانے پر مکمل پابندی عائدکر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے میٹرک اور دیگر کلاسز کے امتحانات میں موثر نتائج کے حصول کے لیے گیارہ اضلاع کے تمام سرکاری سکولوں میں ایگزام ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ایگزام ایمرجنسی کے تحت سکول سربراہان کو طلبہ کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے اور سکولوں کی استعداد جانچنے کے جدید طریقہ ہائے تدریس سے بھرپور استفادہ کے لیے موک امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، موک امتحانات میں تمام سکول بورڈ کی ڈیٹ شیٹ اور پیٹرن کے مطابق امتحانات منعقد کرائیں گے، ایگزام ایمرجنسی کے تحت ہر طالب علم کا تفصیلی پروفائل مرتب کیا جائے گا جس میں تعلیمی تعطیلات کے علاوہ اس طالب علم کے مثبت اور منفی پہلوؤں کو درج کیا جائے گا۔
یہ پروفائل رجسٹر اعلیٰ حکام کسی بھی وقت دورہ کر کے چیک کر سکیں گے۔

ایگزام ایمرجنسی میں طلبہ کی ضروریات سامنے رکھ کر سبق کی باقاعدہ پلاننگ کا حکم دیا گیا ہے اور اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ امتحانات کے انعقاد تک والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر اور پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کا اہتمام کر کےانہیں سکولز کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور بہترین تعلیمی کے حصول کے لیے اپنے بچوں کی گھروں پر موثر نگرانی کرنے پر قائل کیا جائے۔

میٹرک کے امتحانات مکمل ہونے تک ساتذہ کی نجی اکیڈمیز میں ٹیوشن پڑھانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، خلاف ورزی کے مرتکب اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، ایگزام ایمرجنسی کے دوران سکول سربراہان اور اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے بھی ایک جامع حکمت عملی بنائی جائے گی ، بہتر نتائج دکھانے والوں کو ایک خصوصی تقریب میں مالی اور دیگر انعامات سے نوازا جائے گا ، جب کہ ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کو محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے سی ای اوز ایجوکیشن ، ڈی ای اوز ، ڈپٹی ڈی ای اوز اور دیگر تعلیمی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایگزام ایمرجنسی کے دوران بہترین نتائج کے لیے تسلسل سے سکولوں کے وزٹ اور تمام نکات پر موثر انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں