Breaking NewsEducationتازہ ترین
سوشل میڈیا کا استعمال : محکمہ تعلیم ان ایکشن

محکمہ تعلیم نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر ایکشن لینا شروع کردیا، پنجاب بھر میں متعدد اساتذہ کو معطل کردیاگیا ۔
بتایاگیا ہے کہ اساتذہ سوشل میڈیا پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں ،جن کو پہلے منع کیاگیا جس کے بعد ایکشن لینا شروع کردیاگیا ہے۔
اطلاع کے مطابق معطل ہونے والے اساتذہ غیر اخلاقی میسجز اور سوشل میڈیا سیاسی وابستگی کا اظہار کرتے تھے۔
اس وقت تین اضلاع میں سات اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاچکی ہے ۔
محکمہ سکولز حکام کاکہنا ہ کہ سوشل میڈیا کو جو بھی سرکاری ٹیچر ممنوع سرگرمی کے لیے استعمال کرے گا ، اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔