Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں طلباء سے اضافی فیس وصول کرنے پر محکمہ سکولز متحرک ہوگیا

پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے میٹرک کے طلبا سے مارچ و اپریل کی اضافی فیسیں وصول کرنے کا معاملہ سامنے آنے پر پرائیویٹ سکولوں کو فیس وصول کرنے سے روک دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں بارے اضافی فیسیں وصول کرنے کی شکایات مل رہی ہیں، شکایات آرہی ہیں کہ اضافی فیسیں نہ دینے والے بچوں کو رولنمبر سلپس نہیں دی جا رہیں، میٹرک کے امتحانات 4 مارچ سے شروع ہورہے ہیں تو طلبا مارچ و اپریل کی فیسیں کیوں دیں؟ شکایات ملنے والے پرائیویٹ سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔