Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نوکری مستقل کرنے کے لئے بی ایڈ کا امتحان دینے والے اساتذہ کی تفصیلات طلب کرلی گئیں

ریکروٹمنٹ پالیسی 2015 اور اس کے بعد بھرتی ہونے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کےلئے بی ایڈ کی لازمی شرط عائد کی گئی تھی، بی ایڈ کے آخری گروپ امتحان کے بعد نتائج کا انتظار کررہا تھا کہ اعلیٰ حکام نے اس کی تمام تر تفصیل طلب کرلی۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریکروٹمنٹ پالیسی 2015 اور اس کے بعد بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز ای ایس ای اور ایس ای ایس ای کے نتائج ابھی آنے ہیں اور اس امتحان میں شریک تمام اساتذہ کے کوائف ارسال کئے جائیں، جس میں بتایا جائے کہ ٹیچر کا سٹیٹس کیا ہے کہاں پر پوسٹنگ ہے ، امتحان میں شریک ہوئے، کس یونیورسٹی امتحان دیا ہے اور نتائج کب تک آسکتے ہیں۔

تمام سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پروفارما کے مطابق مطلوبہ معلومات فوری طور پر اس ڈائریکٹوریٹ کے آئی ٹی سیل میں ارسال کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button