3 لاکھ اساتذہ کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نئے احکامات جاری کر دیئے

پنجاب بھر کے تقریباً 3 لاکھ اساتذہ کے لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں، جن کے تحت اساتذہ کو اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ (اے سی آر) آن لائن جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سال 2025 کی تمام اے سی آرز آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع ہوں گی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ سالانہ اے سی آرز اساتذہ کی ترقی، سروس بینیفٹس اور دیگر مراعات کے حصول کے لیے لازمی ہوں گی جو اساتذہ مقررہ وقت میں آن لائن اے سی آرز جمع نہیں کرائیں گے، ان کی ترقی اور دیگر مراعات متاثر ہو سکتی ہیں۔
اس ضمن میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ آن لائن نظام کے ذریعے شفافیت اور بروقت ریکارڈ کی تیاری ممکن ہو سکے گی، جس سے اساتذہ کے سروس معاملات کو بہتر انداز میں نمٹایا جا سکے گا۔


















