Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز نے اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ متعارف کروادیا

محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ متعارف کرایا ہے، جس میں مرد اور خواتین اساتذہ کے لیے مخصوص لباس کی ضروریات کی وضاحت کی گئی ہے ۔

جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ، مرد اساتذہ کو واسکٹ کے ساتھ شلوار قمیض یا رسمی لباس جیسے پینٹ، شرٹ اور ٹائی پہنیں گے۔

اساتذہ کلین شیو یا اپنی ظاہری صورت کو برقرار رکھیں گے، خواتین اساتذہ کو اسکارف کے ساتھ شلوار قمیض اور بند جوتے پہننا پڑیں گے، تمام لباس اور جوتے صاف شفاف ہوں گے۔

پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرائیں جبکہ اساتذہ نصاب کو مکمل کرنے پر توجہ دیں کیونکہ تعلیمی سال اپنے اختتام کے قریب ہے وہ روزانہ لیکچر دیں اور کردار سازی کی سرگرمیوں پر زور دیتے ہوئے طلباء کی تعلیمی ترقی پر خصوصی توجہ دیں، حفاظت کو یقینی بنانے اور سکول کے اوقات میں بچوں کو چار دیواری میں رکھیں اور چھٹی کے بعد بھی اساتذہ کی نگرانی میں لواحقین کے حوالے کیا جائے۔

حفظان صحت کے طریقوں کو عام کیا جائے بیت الخلا استعمال کرنے کے بعد ہاتھ دھونے کی حوصلہ افزائی کی جائے، بیت الخلاء میں پانی، صابن اور تولیہ رکھا جائے۔

تمام دروازے، کھڑکیاں، اور برقی آلات بشمول لائٹس، پنکھے، ہیٹر، اور واٹر پمپس کو اسکول چھوڑنے سے پہلے بند کر دیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button