Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز نے ٹرانسفر سے پابندی اٹھا لی، 12 آگست سے درخواستیں وصول کی جائیں گی
سکول اساتذہ کے ای ٹرانسفر 12 آگست سے شروع ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جس کے مطابق ترقی پانے ، پوسٹنگ کے منتظر ،باہمی تبادلے، اور اوپن میرٹ تبادلے خواہشمند افراد اس سے مستفید ہوسکیں گے، درخواستیں 31 آگست تک وصول کی جائیں گی، تصدیق کا یکم ستمبر سے شروع ہوگا 5 ستمبر تک جاری رہے گا، 6 سے 9 ستمبر تک اپیلیں سنی جائیں گی، فیصلے پر ریویو 11 ستمبر تک کیا جائے گا جبکہ 13 ستمبر کو تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے۔