Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں میں 68 فیصد آسامیوں پر مستقل سربراہان و سینئر اساتذہ تعینات نہ ہونے کا انکشاف

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 68 فیصد آسامیوں پر مستقل سربراہان و سینئر اساتذہ تعینات نہ ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔

بیشتر سکولوں میں ہیڈز کی آسامیوں پر عرصہ دراز سے جونیئر اساتذہ سےہی کام چلا رہے ہیں، اساتذہ کو وقت پر پروموشن نہ دینے سے سینئر اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں، گریڈ 17 کے ہیڈ ماسٹرز کی 5 ہزار 67 میں سے 3 ہزار 661 پوسٹیں خالی ہیں۔

گریڈ 18 ہیڈماسٹر کی 1673 پوسٹوں میں سے 500 پوسٹوں پر عارضی ہیڈ تعینات کئے گئے۔ گریڈ 19 کے ہیڈز کی 37 فیصد پوسٹوں پر عارضی ہیڈز تعینات کئے گئے، گریڈ 20 کی پوسٹ پر 404 میں سے 303 پر عارضی ہیڈز تعینات کئے گئے،گریڈ 19 کے سینئر ٹیچرز کی 66 فیصد پوسٹیں خالی، گریڈ 18 کے سینئر اساتذہ کی 55 فیصد پوسٹیں خالی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button