محکمہ سکولز نے نئی سکول انفارمیشن سسٹم ایپ لانچ کردی

ایپ کے ذریعے ٹیچرز کی باقاعدہ لوکیشن چیک کی جا سکے گی، سیس ایپ سے اب سکول سربراہان سے فورا فیڈ بیک لیا جاسکے گا،سیس ایپ میں سی ای اوز کے اختیارات میں بھی پہلے سے زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔
سی ای اوز اساتذہ پروفائل میں تبدیلی اور اساتذہ کے عارضی تبادلے کرسکیں گے، نئی ایپ پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ کی سرپرستی میں تیار کی گئی ہے۔
جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پی ایم آئی یو کے پلیٹ فارم پر سکول انفارمیشن سسٹم (SIS) کی کامیاب منتقلی ہوچکی ہے جو تعلیمی نظام کی کارکردگی اور تاثیر کو بڑھانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہوگی۔
تمام سکولوں کے ہیڈ پہلے والی ایپ "ان-انسٹال” کریں گے، پھر نئی ایپ ڈاون لوڈ کریں گے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ چیف ایگزیکٹیو آفیسرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اپ ڈیٹ کردہ سکول انفارمیشن سسٹم میں بغیر کسی رکاوٹ کے منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔