Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول اساتذہ کے لئے خوشخبری
پنجاب بھر کے سکولوں کے اساتذہ کے تبادلے شروع کرنے کا فیصلہ، 22 جولائی سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کی سمری منظور دے دی۔
پندرہ اگست تک اساتذہ سکولوں میں جوائننگ دے سکیں گے، یوم عاشور کے بعد اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی جائے گی۔ تبادلوں کا عمل گرمی کی چھٹیوں میں مکمل کیا جائے گا۔ تبادلوں پر سے پابندی 22 جولائی سے اٹھائی جائے گی۔ اٹھائیس جولائی تک آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔اکتیس جولائی کو تبادلوں کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔
اعتراضات کیلئے 5 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، پندرہ اگست تک اساتذہ سکولوں میں جوائننگ دیں گے۔