Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز نے انرولمنٹ کا ہدف پورا کرنے کے لئے بچوں کی زندگی داؤ پر لگا دی

محکمہ سکولز نے گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے چھٹیوں کا اعلان تو کردیا اور اوقات کار میں بھی کمی کردی مگر شدید گرمی سے بچوں کی حالت خراب ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن حکام نے اپنے معمولی ٹارگٹ پورے کرنے کے لئے کم سِن بچوں کو شدید گرمی میں سکول آنے پر مجبور کر رہے ہیں اور گرمی کی چھٹیاں چند روز پہلے کرنے سے اس لئے انکار کر رہے ہیں کہ انہیں سکولوں میں انرولمنٹ کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے۔
جبکہ یہ فیصلہ حکومت کے اپنے فیصلے کے خلاف ہے جس میں پہلے کہا گیا تھا کہ چھٹیاں 22 مئی سے ہو جائیں گی مگر بعد ازاں ٹارگٹ پورا کرنے کےلئے بچوں کی جان کو داؤ پر لگا دیا گیا ۔