Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز ملتان نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر واضح ہدایات جاری کردی

محکمہ سکولزملتان نےملازمین کی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونےپر واضح ہدایات جاری کر دی ہیں کہ سروس رولز کی خلاف ورزی کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برخاستگی سمیت سخت تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے سیاست میں عملی حصہ لینا سروس رولز کی صریح خلاف ورزی ہے، ایسے اقدامات ناقابلِ برداشت ہیں اور ان پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی، بعض سرکاری ملازمین نہ صرف سیاسی سرگرمیوں میں عملی طور پر حصہ لے رہے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی کھل کر اپنی سیاسی وابستگیوں اور حمایت کا اظہار کر رہے ہیں، جو سرکاری ضابطہ اخلاق کے منافی ہے۔

ڈی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام سرکاری ملازمین فوری طور پر کسی بھی قسم کی سیاسی مہم، جلسوں، ریلیوں، آن لائن مہمات یا سیاسی پروپیگنڈے سے دور رہیں۔

اس ضمن میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی نشاندہی کر کے فوری رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button