Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان کے سکولوں کو نان سیلری بجٹ مل گیا

ملتان کے سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری کردیا گیا ہے، مجموعی طورپر پنجاب بھر کے سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 3 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔
پہلی سہ ماہی یعنی جولائی، اگست اور ستمبر کی قسط کی شکل میں جاری کیے گئے، جس میں سے ملتان کو 15 کروڑ 67 لاکھ روپےدئے گئے ہیں ان فنڈز کو سکولوں کی تعمیر و مرمت، ویلفیئر اور عارضی اساتذہ و ملازمین کے معاوضے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق دوسری سہ ماہی کی قسط بھی دسمبر تک جاری کر دی جائے گی۔




















