Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز نے عشرہ رحمت العالمین ﷺکا نیا شیڈول جاری کردیا

حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں عشرہ رحمت العالمین منایا جارہا ہے ۔

محکمہ سکولز کےلئے نیا شیڈول جاری کردیا ، جس کے مطابق اب قرات ، نعت اور تقاریری مقابلے 3 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک ہوں گے ۔

ضلعی سطح پر سی ای او ز تقاریب کے فوکل پرسن ہوں گے ، ڈویژنل کی سطح پر ڈائریکٹر ڈویژنل ، جبکہ صوبائی سطح پر ڈی پی آئی سکینڈری اور ایلمنٹری اس کے فوکل پرسن ہوں گے ۔

مقابلوں میں 50 نمبر رکھے گئے ہیں ، جس میں الفاظ کی ادائیگی کے 10، پیشکش کے 15،مواد کے 15 آواز اور شخصیت کے 10 نمبر ہوں گے ۔

جبکہ قرات کے مقابلوں میں سورہ الحشر کی آخری تین آیات اور سورۃ الضحیٰ تلاوت کی جاسکے گی، نعتیں گانوں کی طرز کی نہ ہوں، اگر ہوسکے تو کاش میں دور پیغمبر میں اٹھایا جاتا، زہے مقدر حضور حق سے پیعام آیا سلام آیا، مدینے کاسفر ہے ،اور فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر نعتیں پڑھی جاسکتی ہیں ۔

جبکہ تقاریر کے عنوان رحمت العالمین باحیثیت رہبر انسانیت، خاتم النبین، معلم اور صادق آمین ہوں گے ۔

پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button