Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تدریسی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کےلئے نئے ایس او پیز جاری

محکمہ سکولز نے سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کےلئے نئے ایس او پیز جاری کردیئے۔

گزشتہ روز سیکرٹری ایجوکیشن کی طرف سے جاری کئے جانے والے مراسلے کے مطابق تمام سی ای اوز کوہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں میں نئے ایس او پیز کو فالو کریں ۔

سکولوں کے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ برقرار رکھیں، غیر حاضر سٹاف کے خلاف کارروائی کریں ، طلبا کی کلاس رومز میں سٹینگ کو بہتر بنائیں ، سکولوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں ،درختوں کی چھانٹ کھانٹ وقت پر کرائیں ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کریں ، کمپیوٹرلیب کو فعال کریں ، ہیڈ ماسٹر اور سٹاف وقت سے 30 منٹ قبل سکول آئیں ، بچوں کی شخصیت کو بہتر بنانے کےلئے اقدام کریں ۔

کمشنراور ڈپٹی کمشنر مانٹرنگ کا سلسلہ بدستور جاری رکھیں گے ، تمام ڈائریکٹر ایجوکیشن اور سی ای او اپنا سٹیشن چھوڑنے سے قبل اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنرکو آگاہ کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button