Breaking NewsEducationتازہ ترین
صوبے بھر میں سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردئیے گئے
جاری مراسلے کے مطابق سوموار سے ہفتہ تک بوائز سکول صبح 8 بجے شرو ع ہوں گے، اور ڈیڑھ بجے چھٹی ہوگی ، جمعہ کو 8 بجے سکول لگے گا جبکہ چھٹی 12 بجے ہوگی۔
گرلز سکول پونے آٹھ بجے لگیں گے، اور سوا ایک بجے چھٹی ہوگی، جبکہ جمعہ کو پونے بارہ بجے چھٹی ہوگی۔
ڈبل شفٹ والے سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے، اور ساڑھے بارہ بجے چھٹی ہوگی، جبکہ دوسری شفٹ ایک بجے شروع ہوگی، اور 5 بجے چھٹی ہوگی ۔