Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز نے اساتذہ کو ہفتہ کی چھٹی دے دی

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کے لیے رمضان المبارک میں نئی ہدایات جاری کردی گئیں جس کے مطابق رمضان المبارک میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کو ہفتہ کی چھٹی دے دی گئی۔
مراسلے میں ہفتے کے روز تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی چھٹی کی ہدایات کردی گئی، تمام سرکاری سکولوں کو اس پہ عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئیں۔
واضح رہے کہ ہفتے کی چھٹی صرف رمضان المبارک میں دی گئی ہے۔