Breaking NewsEducationتازہ ترین
کرکٹ سیریز کے انتظامات کےلئے محکمہ سکولز کے افسروں اور کلرکوں کی ڈیوٹی لگادی گئی

پاکستان ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کے انتظامات کےلئے محکمہ سکولز کے افسروں اور کلرکوں کی ڈیوٹی لگادی گئی ۔
ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کےلئے محکمہ سکولز کے افسروں اور کلرکوں کی خدمات بھی حاصل کرلیں ہیں۔
ان کی ڈیوٹی ٹیموں کے رہائشی ہوٹلوں اور پی سی بی کے سٹاف کے ساتھ لگائی گئیں ہیں۔
اس سلسلے میں تین کمیٹیاں بنائی گئیں ہیں جس کے سربراہ سب رجسٹرار صاحبزادہ محمد ظفر ، محمد فاروق احمد، اور عبدالغنی خان ہوں گے ، جبکہ شفٹ انچارج اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالواحد، محمد رضوان، وقار سعید، زبیر یونس ، محمد آصف ، ذیشان احمد، نعیم عباس، علی وقار، احمد حسین ، شامل ہیں۔