Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں جاری تعمیراتی پراجیکٹس کے گرد حفاظتی حصار قائم کرنے کا حکم

محکمہ سکولز نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں جاری اور مجوزہ تعمیراتی کاموں کے حوالے سے سخت حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مراسلے میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں میں جہاں تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں یا شروع کی جانی ہیں، وہاں تعمیراتی مقامات کو مکمل طور پر حفاظتی گھیرے میں لیا جائے گا تاکہ طلبہ کی رسائی ممکن نہ ہو، ہر تعمیراتی سائٹ پر ایک ذمہ دار استاد کی ڈیوٹی لگانا لازمی ہے جو حفاظتی اقدامات کی نگرانی کرے گا۔

مزید برآں اس امر کو یقینی بنائے گا کہ کوئی بھی طالب علم تعمیراتی جگہ کے قریب نہ جا سکے اگر کوئی واقعہ رونما ہوگیا تو متعلقہ ضلع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور اس عمل کو مجرمانہ غفلت تصور کیا جائے گا۔

تمام ضلعی افسران ان ہدایات پر لفظاً اور روحاً عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button