Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں ڈینگی کے انسداد کےلئے کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی ہدایت

محکمہ سکولز نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ ڈینگی ایکٹیویٹیز کا روزانہ کی بنیاد پر مکمل اہداف کی تکمیل ضروری ہے۔

گزشتہ میٹنگ میں یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ کافی تعداد میں سکولز اپنی روزانہ کی ڈینگی ایکٹیویٹیز مطلوبہ اہداف کے مطابق مکمل نہیں کر رہے ہیں، کچھ سکول صرف 1، 2 یا 3 سرگرمیاں کر کے اپنی ذمہ داری پوری سمجھ رہے ہیں جبکہ کچھ سکول ایکٹیویٹیز کی کوالٹی اور معیار پر بھی توجہ نہیں دے رہے ۔

سب پر واضح کیا جاتا ہے کہ ایسے تمام سکولز ، اپنی اپنی کیٹیگری کے مطابق درج ذیل اہداف روزانہ کی بنیاد پر لازمی مکمل کرنے ہوں گے۔

پرائمری سکولز کم از کم 5 ایکٹیویٹیز روزانہ کریں گے جبکہ ہفتے میں 30 سرگرمیاں کرنا لازم ہوں گے، ایلیمنٹری سکولز میں کم از کم 10 ایکٹیویٹیز روزانہ ہوں گے جبکہ ویکلی 60 کاروائیاں ہوں گی ہائی/ہائیر سیکنڈری سکولز میں کم از کم 20 ایکٹیویٹیز روزانہ ہوں گی جبکہ ویکلی 120 کاروائیاں ہوں گی۔

یہ تمام ایکٹیویٹیز محکمانہ ہدایات اور ڈینگی ایس او پیز کے مطابق ہونی چاہئیں۔

اگر آئندہ بھی کسی سکول کی ایکٹیویٹیز مطلوبہ تعداد اور معیار کے مطابق نہ پائی گئیں، تو متعلقہ ہیڈ، اے ای او اور ڈئ ای او کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button