مڈل سے ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی جانب سے مڈل سے ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ فنڈز کی کمی کے باعث کیا گیا ہے، سابقہ دور حکومت میں 1 ہزار 2 سو 45 سکولوں کو مڈل سے ہائی کا درجہ دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد نہم و دہم میں بچوں کی تعداد زیادہ ہونے والے سکولوں کا ہائی سکول کا درجہ برقرار رہے گا، جبکہ تعداد کم ہونے پر متعلقہ سکولوں کو واپس مڈل کا درجہ دے دیا جائے گا۔
اس حوالے سے سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا تو فنڈز بھی مہیا کیے جائیں، ان سکولوں میں سٹاف کیساتھ ساتھ کمروں کی بھی کمی ہے، مذکورہ سکول اعلی حکام کی توجہ کے منتظر ہیں۔
دوسری طرف ڈپٹی ڈی ای اوز سے اپ گریڈ سکولوں کا ریکارڈ مانگ لیا، اور ہدایات جاری کی ہیں کہ ایک ہفتے میں سکولوں میں داخل بچوں کی تعداد کا ریکارڈ دیا جائے، سکولوں کی مانیٹرنگ کے بعد اپ گریڈیشن کو رول بیک کر دیا جائے گا۔