سکولوں میں رمضان المبارک کو ’’ماہ صبر‘‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ ، سیمینار منعقد کروانے کی ہدایت

محکمہ سکولز نے پنجاب بھر کے سکولوں میں ماہ رمضان کو ’’ماہ صبر‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا اور تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں وَجَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً أَتَصْبِرُونَ اور (إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّابِرِينَ) کو منانے کےلئے سیمینار منعقد کریں۔
پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں اور ماہِ صابِرِین میں سرگرمیاں بطورِ ‘ماہِ عمل’ ہوں گی جس میں والدین، اساتذہ اور کمیونٹی کے افراد شریک ہوں گے، اس لئے اسے مناسب طریقے سے ترتیب دیں اور ملکر اس کو کامیاب بنائیں۔
سیمینار اور تقاریب کے آگاہی سیشن، تلاوت قرآن و احادیث سے ہوگا، جس کے بعد (صبر) کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پر لیکچر دیا جائے گا۔
طلباء کو صبر سے متعلق قرآنی آیات جیسے سورہ البقرہ، سورۃ العصر اور سورۃ الضحی کی تلاوت کرائی جائے گی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے صبر کی مثالیں دی جائیں گی، 15 مارچ کے بعد تفسیر سیشن بھی شامل کیا جائے گا۔
مختصر کہانی کا مقابلہ،مضمون نویسی اور کوئز مقابلے، تقریری مقابلے اور آرٹ ورک/خطاطی کے مقابلے بھی کرائے جائیں گے۔
اساتذہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ طلباء کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ رمضان کے دوران صبر کی قدر کو سمجھیں، طلباء کو ان کے اسکولوں میں وقفے کے وقت اور آف ٹائم کے دوران قطار میں کھڑے ہونے کی تعلیم دیں۔