Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بی ایڈ کرنے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کا حکم

محکمہ سکولز نے بی ایڈ کرنے والے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کاحکم دےدیا۔

تفصیل کے مطابق پنجاب بھر سکولوں میں پڑھانے والے ہزاروں ایجوکیٹرز کے پروفیشنل ڈگری نہ کرنے کامعاملہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مقررہ ڈیڈ لائن تک بی ایڈ مکمل کرنے والے والے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔

مذکورہ ایجوکیٹرز کی بھرتیاں 2014 سے 2018 کے عرصہ میں کی گئی تھیں۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز سے ایجوکیٹرز کی مستقلی کے تفصیلات مانگ لیں کہ 10 جون تک بی ایڈ مکمل کرنے والے ایجوکیٹرز کا مکمل ریکارڈ مہیا کیا جائے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق مقررہ کردہ ڈیڈ لائن تک بی ایڈ نہ کرنے والے اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button