Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مون سون اور سیلاب کی خطرے کے پیش نظر سکولوں اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت

محکمہ سکولز نے مون سون اور سیلاب کی خطرے کے پیش نظر سکولوں اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ اس وقت ملک میں مون سون کا سیزن عروج پر ہے، شہری علاقوں میں بھی سیلابی کیفت ہے، جبکہ ایسے علاقے جودریا کنارے واقع ہیں ان میں سیلاب کااندیشہ ہے۔

اس لئے ہدایت کی جاتی ہے کہ سکولوں کی عمارتوں ، بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ، سکولوں میں بارش سے اکھٹا ہونے والا پانی فوری نکالا جائے، سکول کے گرد واقع آبادی کی مدد سے سکول کی عمارت کی حفاظت کویقینی بنانے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں ، عمارت کی چھت پر پانی اکٹھا نہ ہونے دیا جائے ، اس کے نکاس کا انتظام کیا جائے ۔

اے ای او کو ہدایت کی جائے وہ سکولوں کی عمارتوں کی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے ، جبکہ سکول کونسل کو فعال کیا جائے درختوں کی کانٹ شانٹ کی جائے ، سکول کی فرنیچر کو ممکنہ پانی سے بچاؤ کےلئے اونچی جگہ رکھا جائے ، اسی طرح سکول میں موجود کتابوں کو محفوظ جگہ پر رکھا جائے ۔

پی ڈی ایم اے کے دفاتر سے رابطے میں رہا جائے ، اور ممکنہ فلڈ ایریا کے بارے میں وقفے وقفے سے جانکاری لی جائے ، مون سون کے بعد سکولوں کے بحالی کا ایک پلان تیار رکھا جائے، اور اس کےلئے مقامی لوگوں کی مدد لی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button