Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں ضعیف قران شریف کو محفوظ بنانے کے احکامات جاری کردئے گئے

محکمہ سکولز نے ضعیف قران شریف کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے ۔ تمام افسروں کو اس حوالے سے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہم سب کی قرا ن پاک اور اسلامی لٹریچر سے بے پناہ عقیدت وابستہ ہے، اس لئے اس بارے میں احتیاط کا دامن تھامے رہیں اور اس کے تقدس کےلئے اقدامات کو یقینی بنائیں ۔

قران کو تعلیم کے بعد محفوظ جگہ پر رکھا جائے، تمام سرکاری اور پرئیوایٹ سکولوں کو یہ ہدایت نامہ جاری کیا جائے کہ قران پاک کی حفاظت کےلئے سخت ترین اقدامات کئے جائیں ۔

ضعیف قران گمشدہ صفحات کو ایک مخصوص ڈبے میں رکھا جائے، تمام سکولوں کے کلاسز میں ایک بکس بنائے جائےیہاں ایسا لٹریچر رکھا جائے گا،صبح اسمبلی میں اور کلاس رومز میں طلبا میں اسلامی ادب کے حوالے بیداری پیدا کی جائے ،ایسے قران بحفاظت پنجاب قران بورڈ کے حوالے کیا جائے ان کو ضائع یا فروخت نہ کیا جائے۔

ہیڈ ٹیچرز روزانہ کی بنیاد پراس بات کو یقینی بنائیں ایسا اسلامی لٹریچر نہ بکھرا ہو اور نہ کوڑے دان میں پایا جائے ورنہ اس کے خلاف سخت تدیبی کارروائی ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button