Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں مفت کتب کی کمی، پرانی کتابوں سے کام چلانے کا حکم

پنجاب بھر میں نیا تعلیمی سیشن شروع ہونے والا ہے ، تاہم نئی کتب ابھی تک فراہم نہیں کی جاسکیں ہیں، جس پر محکمہ سکولز نے پرانی کتابوں سے کام چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک مراسلے میں تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعلیمی سیشن 2022-23 ختم ہونے کو ہے، یکم اپریل سے نیا سیشن شروع ہوجائے گا ، اس لئے ایسے طلبا جو امتحان پاس کرچکے ہوں، ان کی کتب اپنے پاس محفوظ کرلی جائیں اور نئی کلاسز کے طلبا کو یہ کتب دی جائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں ہموار طریقے سے چلتی رہیں ۔
جب نئی کتب آئیں گی تو طلبا کو فراہم کردی جائیں گی۔