Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گرمی کی چھٹیوں میں 40 ہزار اساتذہ کی کمی پوری کرنے کی منصوبہ بندی

محکمہ سکولز نے اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کےلئے روڈ میپ تیار کرلیا ہے، جس کے مطابق پہلی بار اساتذہ کی کمی کو ریشنلائزیشن کے ذریعے پورا کیاجائے گا۔

سکولوں میں اساتذہ صرف ایس ٹی آر کے مطابق رکھے جائیں گے، اضافی اساتذہ کی آسامی ختم کرکے دوسرے سکولوں کو دے دی جائیں گی، متعلقہ سکول میں سب سے سینئر ٹیچر کی آسامی کو ختم کی جائے گا، ایس ٹی آر کے مطابق 40 بچوں پر ایک ٹیچر لگایا جائے گا۔

ریشنلائزیشن کا عمل گرمی کی چھٹیوں میں مکمل کرلیا جائے گا، ریشنلائزیشن کے تحت 40 ہزار اساتذہ کے تبادلے کئے جائیں گے، ضرورت پڑنے پراب صرف سکول ٹیچرز انٹرن رکھے جائیں گے، سکول ٹیچر انٹرن کی بھرتیاں متعلقہ اضلاع میں قائم کمیٹی خود کر سکے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button