Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز میں درجہ چہارم کی بھرتی کےلئے انٹرویو کے شیڈول جاری کردیا گیا

جاری مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ ماہ انٹرویو ملتوی کردئے گئے تھے، اب دوبارہ سے انٹرویو کیے جارہے ہیں ۔

امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مقررہ دن متعلقہ آفس میں پہنچ جائیں ، جبکہ شائع شدہ اشتہار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق ملتان سٹی مردانہ کے 24 مارچ کو کمپری ہنسو سکول ، ملتان سٹی زنانہ کے 25 مارچ کو گرلز کمپری ہنسو سکول ، ملتان صدر مردانہ کے پائلٹ سکول نواں شہر، ملتان صدر زنانہ کے گرلز ماڈل سکول نواں شہر، شجاع آباد مردانہ کے ہائی سکول ، اور زنانہ کے گرلز ہائی سکول شجاع آباد، جلالپور پیروالا مردانہ کے ہائرسکینڈری سکول جلالپور پیروالا، اور زنانہ کے گرلز ہائی سکول جلالپور پیروالا میں انٹرویو ہوں گے۔

انٹرویو کا دورانیہ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button