Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہائیر سیکنڈری سکولوں کو شمسی توانائی پر تبدیل کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکولز نے صوبے بھر کے ہائیر سکینڈری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کےلئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

حکام نے ان اسکولوں کے تازہ ترین ڈیٹا کی درخواست کی ہے جو پہلے ہی شمسی توانائی پر تبدیل ہو چکے ہیں۔

اس وقت پنجاب میں 861 آپریشنل ہائیر اور سیکنڈری سکول ہیں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 30 جون 2025 تک شمسی توانائی سے تبدیل ہونے والے اسکولوں کے بارے میں مکمل معلومات جمع کروائیں اور ماہانہ بجلی کی کتنی کھپت ہے اس بارے میں بھی آگاہی دی جائے کیونک بعض اداروں نے حکومتی تعاون کے بغیر آزادانہ طور پر سولر انرجی سلوشنز اپنائے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں یہ انتباہ بھی کیا گیا ہے کہ مطلوبہ ڈیٹا جمع کرانے میں ناکام رہنے والے اسکول پرنسپل کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکولوں کو سولر انرجی پر تبدیل کرنے کا اقدام گزشتہ پانچ سالوں سے جاری ہے۔

تاہم، محدود مالی وسائل کی وجہ سے، کچھ اسکولوں کو خود فنڈنگ ​​کی کوششوں کے ذریعے سولر سسٹم نصب کرنا پڑا ہے، حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ صوبے کے تمام سکولوں کو سولر پینل مفت ملے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button