Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے سکولوں میں 46 ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کا انکشاف

رواں ماہ سے ریشنلائزیشن کے سے قبل 46 ہزار اساتذہ کے سرپلس ہونے انکشاف سامنے آیا ہے۔

27 ہزار سے زائد سکولوں میں 46 ہزار سے زائد سرپلس اساتذہ موجود ہیں، 27 ہزار اساتذہ کو کمی والے 33 ہزار سکولوں میں تعینات کیا جائیگا، 13 ہزار پرائمری سکولوں میں 20948 اضافی اساتذہ موجود ہیں، 13846پرائمری سکولوں میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے مطابق 23648 اساتذہ درکارہیں5940 ایلیمنٹری سکولوں میں12533سرپلس اساتذہ موجود ہیں، 15884 ایلیمنٹری سکولوں میں18017اساتذہ کی گنجائش موجود ہے، 634سیکنڈری سکولوں میں 888 سرپلس اساتذہ موجود ہیں۔

46 ہزار سے زائد سرپلس اساتذہ کی ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت شفلنگ کی جائیگی، سرپلس اساتذہ کو ٹیچرز کی کمی والے سکولوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

15 جولائی سے ریشنلائزیشن پر کام شروع، 20 جولائی تک درخواستیں موصول ہونگی، 23 جولائی کے بعد ریشنلائزیشن کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا، ریشنلائزیشن ریفارم سے صوبے کو سالانہ بنیادوں پر اربوں کی کی بچت ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button