Breaking NewsEducationتازہ ترین
موسم گرما کے دوران سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں 30 منٹ کی کمی کا اعلان

نئے اوقات کار 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک نافذ ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ سنگل شفٹ سکولوں کیلئے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے جنہیں اب صبح ساڑھے 7 بجے سے شروع کیا جائے گا اور دوپہر 1 بجے چھٹی ہوگی۔
جمعہ کے روز ان سکولوں کی چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوا کرے گی۔
ڈبل شفٹ سکولز کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، جہاں صبح ساڑھے 7 بجے سکول شروع ہوں گے اور چھٹی دوپہر 12 بجے ہوگی۔ جمعہ کے روز ان سکولوں کی چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔
سیکنڈ شفٹ سکولز میں اوقات کار دوپہر 12 بجے شروع ہوں گے اور شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز ان سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے سکول دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔