Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز مرحلہ وار جاری کردئیے
پچاس ہزارسے زائد اساتذہ نے تبادلوں کیلئے اپلائی کیا جن میں سے48 ہزار اساتذہ نے اوپن میرٹ پالیسی کے تحت اپلائی کیا تھا۔
اوپن میرٹ کے تحت 17 ہزار اساتذہ کی درخواستیں منظور کی گئی، اساتذہ کی ٹوٹل 29 ہزار سے زائد درخواستیں مسترد کردی گئی، اوپن میرٹ پر 26 ہزار اور باہمی تبادلوں سمیت دیگر کیٹگری کیلئے موصول 3 ہزار درخواستیں مسترد کی گئی۔
تبادلوں کے آرڈر موصول ہونے والے اساتذہ کو 29 ستمبر تک نئے سکول میں جوائننگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سکول ایجوکیشن کے مطابق 29 ستمبر کے بعد آن لائن ایپ کیوآر کوڈ کو منظور نہیں کرے گی۔