Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز کا 58 سو سکول ری آرگنائز کرنے کا فیصلہ

محکمہ سکول ایجوکیشن نے پہلے مرحلے میں 58 سو سرکاری سکول ری آرگنائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پنجاب پبلک سکول ری آرگنائز پروگرام کے تحت کل 13ہزار سکولوں کو پرائیویٹ این جی اوز کے حوالے کیا جانا ہے، ری آرگنائز پروگرام کے تحت صوبہ بھر سے موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

سنگل ٹیچر اور ایک سو سے کم تعداد والے سکولوں کو پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا، سکولوں کو اگست کے پہلے ہفتے پرائیویٹ این جی اوز کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

ری آرگنائز پروگرام کے تحت متعلقہ سکولوں کے ہزاروں اساتذہ کیلئے تربیتی ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔تربیتی ورکشاپ کا اہتمام قائد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے ماتحت کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button