Breaking NewsEducationتازہ ترین
ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

محکمہ سکولز ملتان نے ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ۔
تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے سکول موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 21اگست کھل گئے ، جس کے بعد پہلے ٹرم کے امتحانات لئے جائیں گے، جس کےلئے محکمہ سکولز نے نویں ، دسویں اور انٹر کے امتحانات کے ڈیٹ شیٹ جاری کردی، نویں اور دسویں کے امتحانات 29 اگست سے شروع ہوں گے، اور 6ستمبر تک جاری رہیں گے۔
جبکہ انٹر کے امتحانات بھی 29 اگست شرو ع ہوں گے، پیپر صبح نوبثجے سے ساڑھے گیا بجے ہوگا، جس کے بعد طلباء کو اپنے اگلے پیپر کی تیاری کےلئے کلاسز پڑھانا ہوں گے ۔
تمام ہیڈ ماسٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیپر کے بعد کلاسز کے اجراء کا انتظام اور مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔