Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کے تبادلوں کی نئی تاریخ سامنے آگئی، 12 آگست کو پورٹل کھلنے کا امکان
محکمہ سکولز نے اساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے نئے تاریخ کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق 12 آگست کو تبادلوں کےلئے پورٹل کھول دیا جائے گا۔
حکام کا کہناہے کہ وزیر اعلیٰ نے تبادلوں کی منظوری دے دی ہے تمام فائل ورک مکمل ہوچکا ہے۔
دریں اثنا صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر نے بھی سوشل میڈیا پر اعلان کیا ے کہ ٹیچرز کا ٹرانسفر راونڈ 12 آگست سے شروع ہوگا، پورٹل پر درخواستوں کی وصولی اور شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔