پنجاب سوشل اکنامکس سروے کرنے والے والے اساتذہ کے لئے ایس او پیز جاری

محکمہ تعلیم نے ضلع ملتان کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے اور تدریسی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے پنجاب سوشل اکنامکس سروے کرنے والے والے اساتذہ کےلئے ایس او پیز جاری کردئے۔
اس فیصلے کا مقصد اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھنا اور غیر فعال یا کمزور کارکردگی والے اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کو مؤثر بنانا ہے۔
جاری مراسلے میں لازم قرار دیا گیا ہے کہ متعلقہ اساتذہ تعلیمی ذمہ داریاں بروقت اور تسلسل کے ساتھ سر انجام دیں۔
محکمہ کی جانب سے جاری کردہ ٹرمز اینڈ کنڈیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اساتذہ کو ڈیوٹی اوقات کی پابندی کرنا ہوگی، اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران کسی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی سامنے آنے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس کے علاوہ، اساتذہ کی کارکردگی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ طلباء کی تعلیمی ضروریات پوری کی جاسکیں۔مزید یہ بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام اساتذہ اپنی حاضری باقاعدگی سے متعلقہ ریکارڈ میں درج کریں گے۔
دیے گئے احکامات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے اور ڈیوٹی کے دوران سرکاری قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں گے۔




















