Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز جنوبی پنجاب کا بڑا اقدام

محکمہ سکولز جنوبی پنجاب نے بہترین کاکردگی دکھانےوالے سکول ، اساتذہ کو انعامات دینے کافیصلہ کرلیا ، تقریب 30دسمبر کو ہوگی ۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز جنوبی پنجاب نے ایسے سکول جنہوں نے تعلیمی سرگرمیوں ، امتحانات ، سپورٹس میں بہترین کارکردگی دکھائی؛ ان کےلئے تقریب منعقد کرنے کافیصلہ کیا ہے، جس میں ان کو سرٹیفکیٹس اور انعامات سے نوازا جائے گا۔

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ 30دسمبر کو منعقد ہونے والے تقریب میں سکولوں کے سربراہ اور ہیڈ ٹیچر شرکت کریں، جس میں تین کیٹگری میں انعامات دئے جائیں گے۔

جن میں میٹرک کے سالانہ امتحانات2022میں شاندار کارکردگی دکھانے والے سکول ، ضلع میں بہتر کارکردگی دکھانے والے ٹیچر اور سکول اولپمکس میں بھرپور شرکت کرنےوالے سکول شامل ہیں۔

مقابلے میں شریک افراد کی فہرست ڈی پی آئی آفس ارسال کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button