Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی نئی بلڈنگ میں منتقلی

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ جو قبل ازیں ہائیر ایجوکیشن سیکرٹریٹ بوسن روڈ بالمقابل بوائز کمپری ہنسیو ہائیر سکینڈری سکول میں کام کر رہا تھا، اب اسے چونگی نمبر 6 کے قریب ڈی پی آئی (ایلیمنٹری/ سکینڈری) کی بلڈنگ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

سکول ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے تمام افسران، عملے اور ریکارڈز وغیرہ کی منتقلی اور بلڈنگ کی تزئین و آرائش کا عمل گزشتہ روز مکمل کر دیا گیا۔

سکول ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے نئے ٹیلی فون نمبرز 9210433 اور 9210436 ہوں گے۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان نے سکول ایجوکیشن سیکرٹریٹ کی نئی بلڈنگ میں منتقلی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، اور تمام سرکاری دفاتر کو اس ضمن میں آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button