Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ثقافتی میلہ میں محکمہ سکولز کے سٹال کی دھوم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ ملتان کے زیر اہتمام رنگا رنگ ثقافتی میلہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کمشنر ملتان مریم خان نے ڈپٹی کمشنر ملتان سید محمد علی بخاری اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف کے ہمراہ محکمہ تعلیم ملتان کے اسٹال کا معائنہ کیا۔

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ، فوکل پرسن ڈی ای او سکینڈری شیخ محمد رفیق، ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ سرفراز احمد ملک، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ ڈاکٹر شمیم اختر سیال ،ڈپٹی ڈی ای اوز نزہت پروین، طاہرہ الطاف،ڈاکٹر فاروق خان لغاری ،رمضان یسین کمبوہ،میاں خالد عالم،ڈپٹی ڈرائکٹر گورنمنٹ ایم سی سکولز فرحت شاہین ،اسلم خان قیصرانی، رانا جاوید مصطفی، میاں نعیم ارشد، محمد اشفاق انصاری سمیت دیگر موجود تھے۔

سٹال میں بچے ثقافتی لباس میں ملبوس تھے، جنوبی پنجاب کے ثقافتی ورثہ میں پنگھوڑا ،گھاس کاٹنے والا ٹوکا، لکڑی کاٹنے والا آرا ،آٹا پیسنے والی دستی چکی، ریل گاڑی، کچی مٹی کی ہنڈیا ،لسی بنانے والی مدھانی، کچے گھڑے، چھاج، گھڑے رکھنے کے لیے سٹینڈ، پانی بھرنے والی لڑکیاں، مٹی کی پیالیاں ،اونٹ، گھوڑے، کچی مٹی کے گلاس دیگر برتن اور حقہ جیسے آئٹم کو مہمان خصوصی کمشنر ملتان مریم خان نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کو شاباش دی۔

کمشنر ملتان مریم خان نے کہا کہ قدیم ثقافتی ورثہ کو نئی نسل سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، موجودہ حکومت تہذیب و ثقافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اس طرح کے ثقافتی پروگراموں سے عوام کو بہترین تفریح کے مواقع میسر ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button