Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر میں ایک لاکھ 807 اساتذہ کی آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی خالی اسامیوں کی فہرست جاری کردی۔
پنجاب بھر میں ایک لاکھ 807 آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیل کے مطابق پرائمری سکول ٹیچر کی 58 ہزار 380 اسامیاں ہیں،ایلمنٹری سکول ٹیچر کی 24037 آسامیاں خالی پڑی ہیں۔

سینئر سکول ٹیچر کی 7334 آسامیاں خالی ہیں۔ہیڈ ٹیچر اور سبجیکٹ اسپشلسٹ کی 6664 آسامیاں خالی ہیں۔

پنجاب بھر میں پرنسپلز کی 878 اسامیاں خالی ہیں، پہلے مرحلے میں 1600 اساتذہ کی بھرتی وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔

سکول ایجوکیشن کیمطابق منظور ہوتے ہی پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں