Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

8ویں جماعت کا امتحان تعلیمی بورڈ کے تحت لینے پر غور، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سمری تیار کرلی

پیک کی قانونی حیثیت ختم ہونے کے بعد 8ویں کے امتحان تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، 5ویں جماعت کا امتحان ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری کے ماتحت لیا جائیگا،دونوں کلاسز کا آئندہ سال سے بورڈ امتحانات دوبارہ سے لیا جائے گا۔

تعلیمی بورڈ کے تحت امتحان لینے کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گی، اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ 10 جولائی تک سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں کلاسز کا امتحان پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے ماتحت لیا جاتا تھا، ہر سال دونوں کلاسز میں 28 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات امتحان میں شرکت کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button