Breaking NewsEducationتازہ ترین
دو ہزار 431 سرپلس اساتذہ کا بھی ٹرانسفر کردیا گیا

جاری مراسلے کے مطابق ایسے تمام سرپلس نشان زدہ اساتذہ جو کہ کم آپشنز کی وجہ سے آخری دو راؤنڈز میں ایڈجسٹ نہیں ہوئے تھے اور کم اسٹاف والے اسکولوں میں ان کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کوئی ترجیح شامل نہیں کی گئی تھی اور وہ ان ایڈجسٹ رہے، ریشنلائزیشن پالیسی 2025 کے پیرا 5(iii) کے مطابق ان کے اضلاع کے کم عملہ والے اسکولوں میں ان کے ٹرانسفر آرڈر جاری کردئے گئے ہیں۔
جبکہ احکامات ضمنی انتخابی اضلاع یعنی سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، مظفرگڑھ اور ڈی جی خان کے اساتذہ کو بعد ازاں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔




















