Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کےلئے لائسنس کے اجراء اور اس کی ٹریننگ کے لئے تیاریاں شروع
محکمہ سکولز نے اساتذہ کےلئے لائسنس کے اجراء اور اس کی ٹریننگ کےلئے تیاریاں شروع کردیں۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے سرکاری اور پرائیویٹ اساتذہ کےلئے لائسنس لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، اگرچہ صوبائی وزیر تعلیم اس کی سوشل میڈیا پر تردید کر چکے ہیں مگر محکمہ سکولز نے تاحال اس بارے میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پرائمری ٹیچرز کےلئے ٹریننگ شیڈول کردی گئی ہے، یکم جولائی سے بیس جولائی تک پنجاب کے تمام پرائمری اسکول اساتذہ تحصیل سطح پر فیس ٹو فیس ٹریننگ کریں گے، اگست میں ٹیچر لائسنس کے حصول کے لیے تحریری امتحان اور پریزینٹیشن وغیرہ کے مراحل سے گزریں گے۔
ابتدائی طور پر پرائمری سطح پر اس ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔