Breaking NewsEducationتازہ ترین
8 ہزار سکول اساتذہ کی ترقیاں مکمل
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 8 ہزار اساتذہ کو ترقیاں دے دیں۔
بتایا گیا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 2ماہ میں اساتذہ کو ریکارڈ ترقیاں دیں، گریڈ 14 سے 15میں اساتذہ کو سب سے زیادہ ترقیاں دی گئیں، گریڈ 14 کے 3 ہزار 742 اساتذہ کو گریڈ 15 میں ترقیاں دی گئیں۔
ڈی پی آئی ایلیمنٹری کے مطابق گریڈ 17 کے 1146 اساتذہ کو ترقیاں دی گئیں، گریڈ 16کے 1464 اساتذہ کو ترقیاں دی گئیں، گریڈ 11 کے 61 اساتذہ کو ترقیاں دی گئیں۔
واضح رہے کہ پنجاب میں ہزاروں اساتذہ عرصہ دراز سے ترقیوں کے منتظر تھے۔