Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کی پروموشن لنک ٹریننگ کا مطالبہ کردیا گیا

سنیئر سٹاف ایسوسی ایشن نے ایک مراسلہ سیکرٹری ایجوکیشن کو ارسال کیا ہے ، جس میں کہاگیا ہے کہ اس وقت گریڈ 17 سے 19 تک اسامیوں میں سے 10ہزار سٹیں خالی پڑی ہیں، جبکہ آنے والے دو تین سالوں میں 80 فیصد اساتذہ مزید ریٹائرڈ ہوجائیں گے ، جس سے صورتحال اور بھی گھمبیر ہوجائے گی ۔
،پروموشن لنگ ٹریننگ ایک انقلابی قدم تھا ، جو ماضی میں اساتذہ کی پرموشن کےلئے ضروری تھا ۔
مگر اب کئی برسوں سے قائد اکیڈمی یہ ٹریننگ منعقد نہیں کرارہی ہے، اس لئے ڈائریکٹر قائد کو ہدایت کی جائے کہ وہ سینارٹی کے حساب سے پرموشن لنک ٹریننگ کا انعقاد کرے، تاکہ ترقی کے منتظر اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوسکے ۔