Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ راہ تکتے رہ گئے، ٹرانسفر کے لئے پھر تاریخ مل گئی

اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی یکم دسمبر کی بجائے پندرہ دسمبر کو اٹھائی جائے گی۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے میں ناکام ہوگیاہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تکنیکی خرابی کے باعث سکول شماری کا کام روک دیا تھا۔

سکول سربراہان کو سکول شماری کا کام تاحکم ثانی روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سکول انفارمیشن سسٹم کے سافٹ ویئر میں خرابی کو جلد ٹھیک کرلیا جائے گا، تبادلوں کو کھولنے سے قبل محکمہ کے پاس سکولوں اور آسامیوں کا سو فیصد ڈیٹا دستیاب ہونا ضروری ہے، آئندہ ماہ دسمبر میں تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس بار آن لائن تبادلوں میں تمام کیٹیگری کے اساتذہ اپلائی کرنے کے اہل ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں