Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کو ٹرانسفر آرڈر نہ مل سکے مزید تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا

پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ ای ٹرانسفر کے احکامات کا انتظار کررہے ہیں ، جن کے جاری ہونے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
سیکرٹری ایجوکیشن نے تبادلوں کے آرڈرز جاری کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی۔
اب ای ٹرانسفر کے آرڈرز جاری ہونے میں ایک ہفتہ بھی لگ سکتا ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اساتذہ کو صبر کی تلقین کردی۔
یاد رہے کہ اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرز 25 جنوری کو جاری کیے جانا تھے۔