Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کا ورک لوڈ جاری ، ہیڈ ماسٹرز کو بھی کلاسز پڑھانا ہوں گی

محکمہ سکولز نے اساتذہ کاورک لوڈ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق اب ایک ہفتے میں ای ایس ٹی 36پیریڈ، ایس ایس ٹی 33، پی ایس ٹی 18، ہیڈماسٹر ایلمنٹری سکول18 جبکہ ہیڈ ماسٹر ہائی سکول 12، پرنسپل 12 پیریڈ پڑھائیں گے ۔
سکولوں میں ایک سکیشن کا سائز 50 طلباء سے زائد نہیں ہونا چاہیے ، جبکہ دوسرے سیکشن میں 20 سے 50 طلبا ہوں گے ۔
سکولوں کے اوقات کار اپریل سے اکتوبر تک چھ گھنٹوں کے جبکہ اکتوبر سے اپریل تک 5 گھنٹے 30 منٹ کے ہوں گے ۔